ایک دفعہ جماع کے بعد بغیر عضو پاک کئے دوبارہ جماع کرنا
سوال
ایک دفعہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ جماع کرنا بغیر استنجاء کئے ہوئے جائز ہے یا نہیں حضرت شیخ مولانا زکریا صاحب نے حرام لکھا ہے لیکن مولانا اشرف علی صاحب کثرت ازدواج لصاحب المعراج میں استحباب کا درجہ دیا ہے، اور دلیل میں حدیث پیش کی ہے، آپ مفتی بہ قول بیان فرمادیں۔
جواب
ایک دفعہ جماع کے بعد دوسری دفعہ جماع کرنا بغیر عضو کو پاک کئے ہوئے مکروہ ہے بذل المجهود، أوجز المسالک وغیرہ میں تشریح ہے، شامی میں ممانعت مذکور ہے اکابر نے جو کچھ لکھا ہے بندہ حقیر اس کے متعلق کیا کہے رسالہ کثرت ازدواج لصاحب المعراج یہاں موجود نہیں ورنہ اس کی تفصیل دیکھ کر ممکن ہے کہ کوئی بات واضح ہو جاتی اور اختلاف ہی ختم ہو جاتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔