زیارت قبور بحالت جنابت
سوال
کیا کسی شخص کا حالت ناپاکی میں قبرستان میں یا قبر کے پاس جانا کیسا ہے یعنی حالت جنابت میں۔ بینوا توجروا
جواب
قبر کی زیارت کے لئے پاکی کی حالت میں جانا چاہیئے کیونکہ وہاں جا کر قرآن شریف پڑھنا بھی مسنون ہے اور قرآن شریف ناپاکی کی حالت میں پڑھنا نا جائز ہے اگر قرآن شریف نہ پڑھے تو بحالت جنابت جانا بھی گناہ نہیں البتہ خلاف أفضل ضرور ہے۔ والافضل ان يكون ذالك يوم الخميس متطهراً. (شامی بحث زيارة القبور ص: ۹۴۲، ج: ۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔