بحالت جنابت مسجد میں داخل ہونا
سوال
حضور صلى الله عليه وسلم کے واسطے حالت جنابت میں مسجد میں داخل ہونا جائز تھا یا نہیں؟ اگر جائز تھا تو کیا آپ صلى الله عليه وسلم کی خصوصیت تھی یا سب کے واسطے برابر حکم ہے۔
جواب
آنحضرت ﷺ کے مکان کا دروازہ مسجد میں تھا لہذا بحالت جنابت آنحضرت ﷺ کو مرور کی اجازت تھی ہر ایک کو ہر مسجد میں بحالت جنابت داخل ہونا اس وقت بھی جائز نہ تھا اور اب بھی کسی کے لئے جائز نہیں ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔