دھوبن کی لڑکی سے صحبت کر کے کیا کبھی پاک نہیں ہوسکتا؟
سوال
میں نے ایک مسلم دھوبن کی لڑکی سے صحبت کر لی، اب شرمندہ ہوں، سنا ہے کہ دھوبن کی لڑکی سے صحبت کرنے والا بھی پاک نہیں ہوتا، نہ نماز روزہ کے قابل رہتا ہے، کیا لوگوں کی بات درست ہے، آدمی پاک ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اور پاکی حاصل کرنے کا طریقہ کیا
جواب
دھوبن کی لڑکی ہو یا کسی اور کی جب تک شریعت کے موافق اس سے نکاح نہ ہو جائے اس سے صحبت کرنا حرام ہے اور زنا کاری ہے، کبیرہ گناہ ہے سچے دل سے نادم ہو کر توبہ کرنا ضروری ہے غسل کرنے سے آدمی پاک ہو جاتا ہے خواہ کہیں بھی اس نے برا کام کیا ہو یہ کہنا کہ دھوبن کی لڑکی سے صحبت کرنے کی وجہ سے آدمی زندگی بھر پاک نہیں ہوتا اور نماز روزہ کے قابل نہیں رہتا بالکل غلط ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔