الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بدن دبوانے سے خروج مادہ اور وجوب غسل !

سوال

زید اپنی زوجہ سے بدن دبواتا ہے اس حالت میں اعضائے تناسل منتشر ہو جاتا ہے اور پھر سفید گاڑھا پانی نکل آتا ہے، یا پیشاب کو چلا جائے تو اس وقت پیشاب سے پہلے نکلتا ہے تو کیا اس سے غسل واجب ہو گا یا نہیں؟

جواب

اگر شہوت وانتشار ہو کر منی نکل آتی ہے جس کی علامت یہ ہیکہ اس میں دفق ہوتا ہے اور اس کی بعد عضو منکسر اور شہوت ختم ہو جاتی ہے اور وہ بدبودار ہوتی ہے تو اس کے خروج سے غسل لازم ہوتا ہے۔ اگر منی نہیں نکلتی تو غسل واجب نہیں ہوتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو