منی نکلنے کے بعد کسی نے چاٹ لیا تو غسل واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال
کوئی شخص خدانخواستہ منی گراتا ہو تو جب گرنے لگے تو اس کو چاٹ لے تو کیا غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ اور اگر غسل واجب ہونے کے بعد وہ آدمی غسل کرکے فارغ ہو گیا پھر تھوڑی دیر بعد بغیر شہوت کے منی گر گئی ہے تو کیا پھر غسل واجب ہوگا؟ یا یہ کہ کسی نے کسی عورت کے ساتھ جماع کیا پھر جب منی گرنے کا وقت آیا تو نکال کر خوب زور سے چاٹ لیا، تو کیا اس طرح کرنے کے بعد بھی غسل واجب ہوگا؟
جواب
اس پر بھی غسل واجب ہوگا اگر چہ شہوت کے ختم ہونے کے بعد منی خارج ہوئی ہو، عورت سے جب جماع کیا تو محض دخول سے غسل واجب ہو گیا، منی اندر یا باہر خارج ہوئی ہو یا خارج نہ ہوئی ہو خروج منی کے بعد غسل کر لیا پھر بعد میں منی خارج ہو تو دوبارہ غسل واجب ہوگا، یعنی چاٹنا کسی حال میں بھی درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔