غسل خانہ میں برہنہ غسل کرنا
سوال
غسل خانہ میں یا ایسی پوشیدہ جگہ پر جہاں کسی کی نظر نہ پڑ سکے ننگے بدن نہانا کیسا ہے؟ جائز ہے یا نہیں؟ یہاں پر ایک مولوی صاحب کہتے ہیں کہ غسل خانہ میں بھی ننگے ہو کر نہانا مکروہ تحریمی ہے، ان کا یہ کہنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟ براہ کرم بوضاحت بحوالہ کتب معتبرہ جواب تحریر فرمائیں۔
جواب
ایسی پردہ کی جگہ جہاں کسی کی نظر نہ پڑے برہنہ ہو کر بھی غسل کرنا درست ہے مکروہ تحریمی نہیں۔ آداب الاغتسال هى اداب الوضوء الا انه لا يستقبل القبلة حال اغتساله لانه تكون غالباً مع كشف العورة ويستحب ان يغتسل بمكان لايراه فيه أحد لا يحل له النظر لعورته لاحتمال ظهورها في حال الغسل او لبس الثياب اهـ (مراقی الفلاح ص: ۵۷)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔