جلق مفسد صوم اور موجب غسل ہے یا نہیں؟
سوال
جلق لگایا گیا اور منی کپڑے وغیرہ میں نہیں لگی تو اس صورت میں صرف اعضائے تناسل دھو لینا کافی ہے یا غسل واجب ہے؟ اور مفسد صوم ہے یا نہیں؟
جواب
جلق سے اگر منی نہیں نکلی تو روزه فاسد نہیں ہوا، اگر مذی نکلی ہے تو عضو کا دھولینا اور وضو کر لینا کافی ہے، غسل واجب نہیں نہ روزہ فاسد ہوا، اگر منی نکلی ہے تو روزہ بھی فاسد ہو گیا اور غسل بھی واجب۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔