غسل جنابت کے بعد فرج عورت سے منی نکلے تو کیا دوبارہ غسل واجب ہوگا؟
سوال
اگر مرد نے عورت سے خلوت کی پھر عورت نے غسل کیا اور غسل کرنے کے بعد عورت کی فرج سے مرد کی منی نکلی، تو عورت کا غسل ہوا۔
جواب
عورت نے شوہر سے ہمبستری کے بعد جب غسل کر لیا، پھر مرد کی منی اس کی فرج سے نکلی تو اس سے دوبارہ غسل واجب نہیں ہوگا۔ اغتسلت ثم خرج منها منى الزوج لا يلزمها اعادة الغسل (كبيري ص: ۴۴) غسل میں فرج خارج کا دھونا ضروری ہے۔ ویجب غسل فرج خارج لا داخل (درمختار مختصراً ص:۱۹۱ ج ۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔