غسل میں عورتوں کی چوٹی کھولنا
سوال
بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ غسل پاکیزگی کے لئے عورتوں کی چوٹی اگر گندھی ہوئی ہو تو اس کا کھولنا ضروری نہیں البتہ پانی بالوں کی جڑوں میں پہنچ جائے پانی کا جڑوں میں پہنچنا چوٹی کھلے بغیر ممکن نہیں یہ صورت حال یعنی مسئلہ کی توضیح کے سلسلے میں جناب کی توجہ چاہتا ہوں جوڑا بالوں کا بندھا ہو تو نماز پڑھ سکتے ہیں۔
جواب
چوٹی گندھی ہوئی ہونے کی حالت میں بغیر کھولے بھی بالوں کی جڑوں میں پانی پہنچ جانا ممکن بلکہ واقع ہے جیسا کہ بہت سی مستوارت کا مشاہدہ اور تجربہ ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بھی ہے تاہم اگر کسی کی ایسی کیفیت ہو جیسی کہ آپ نے لکھی ہے تو اس کو کھولنا ضروری ہے کذا فی مراقی الفلاح جوڑا بالوں کا بندھا ہو تو نماز میں کراہت ہوگی
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔