بغیر شہوت کے خروج منی سے غسل
سوال
بیماری کی وجہ سے اگر کسی شخص کو پیشاب کے بعد یا پہلے منی کا قطرہ آتا ہو اور عضو مخصوص میں استادگی ہوتی ہو لیکن لذت اور مزہ محسوس نہ ہو تو ایسی صورت میں اس شخص پر غسل فرض ہوگا یا نہیں؟ ایک مفتی صاحب کہتے ہیں کہ غسل فرض ہوگا، کیونکہ استادگی اور لذت ایک ہی چیز ہے عالمگیری میں ایسا ہی لکھا ہے، دوسرے مفتی صاحب کہتے ہیں کہ غسل بغیر لذت اور دفق کے فرض نہیں ہوگا، ہدایہ اور شامی سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔
جواب
یہ خیزش اور ریزش موجب غسل نہیں جبکہ اس کے ساتھ لذت اور دفق نہ ہوں محض استادگی کولذت وشہوت کہنا صحیح نہیں اسلئے کہ وہ تو اتنے چھوٹے بچوں کو بھی ہوتی ہے جو کہ بالکل شہوت کے قابل نہیں ایسے چھوٹے بچے اگر جماع کر لیں تو حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، لو جامع ابن أربع سنين زوجة ابيه لا تثبت الحرمة الخ اگر لذت اور استادگی ایک ہی چیز ہوتی تو ایسے چھوٹے بچے کے جماع سے بھی حرمت ثابت ہو…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔