کنواں ناپاک ہو گیا اسکا پانی غیر مسلموں نے نکالا کیا اس سے کنواں پاک ہو جائیگا؟
سوال
(۱) دو مرغ لڑ کر کنویں میں گر گئے ایک زندہ نکال لیا گیا، دوسرا مر گیا اور اسے دوسرے دن نکالا گیا، پانی نکالنا معلوم تھا، لیکن ایک غیر مسلم کے مکان میں آگ لگنے کی وجہ سے اس سے پانی پورا نہیں نکالا گیا، دوسرے ہندو لوگ مرغ نکالنے پر فوراً پانی بھرنا شروع کر دیا تھا، آیا غیر مسلم کے پانی نکالنے پر کنواں پاک ہو گا یا نہیں؟ (۲) کیا پانی نکال نے کے لئے نیت ضروری ہے، پانی نکالنا جبکہ واجب ہے، اگر غیر مسلم پانی نکال کر استعمال میں لے آئیں جتنا واجب تھا تو کنواں پاک ہوگا یا نہیں؟
جواب
(۱)، (۲) کنواں ناپاک ہونے پر جس قدر پانی نکالنا واجب ہے (کل یا جز) اتنا پانی مسلم یا غیر مسلم جس نیت سے بھی نکالدے کنواں پاک ہو جائے گا۔ اور پھر مسلمان کے لئے استعمال کرنا درست ہو جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔