کنویں کے قریب نجاست ہو تو اس کا اثر کتنی دور تک ہے!
سوال
مردار جانور پڑے ہوئے ہیں اس کنویں یا گڑھے کے قریب دوسرا کنواں یا نل لگا ہوا ہے تو کیا اس کنویں یا نل کا پانی ناپاک ہے، اگر ناپاک ہے تو کتنے ہاتھ کے فاصلہ تک نا پاک سمجھا جائے گا اور کتنے پر پاک قرار دیا جائے گا۔
جواب
نل کنویں گڑھے کی گہرائی اور زمین کی نرمی سختی کا اس میں زیادہ دخل ہے اس لئے اہل تجربہ واہل بصیرت سے دریافت کر لینا بہتر ہے فقہاء کی لکھی ہوئی تحدید ہر جگہ یکساں طور پر چسپاں نہیں، انہوں نے بھی اہل تجربہ واہل بصیرت کے قول پر اعتماد کیا ہے نیز نل اگر زیادہ گہرا اتار دیا جائے اور اس کے قریب کوئی معمولی گڑھا ہو جو زیادہ گہرا نہ ہو تو وہاں بھی اس کا اثر نہیں پہونچے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔