بیعت کے بعد پھر ارتکاب معاصی
سوال
میرا ایک دوست ہے وہ سنگا پور میں رہتا ہے، اس کے خاندان کے لوگ ہندوستان میں ہیں۔ زمانہ دراز سے بری صحبت میں پڑ کر بگڑ گیا۔ شراب نوشی، زنا کاری حتیٰ کہ جتنی برائیاں ہیں سب اس میں تھیں۔ دو سال قبل وہ ہندوستان گیا تھا وہاں پر ایک بزرگ سے بیعت ہوا اور ان کے ہاتھ پر توبہ کی مگر یہاں سنگاپور آنے پر اسی سوسائٹی سے ملنے جلنے پر پھر انہی پرانی عادتوں کا شکار ہو گیا۔ یعنی جتنی برائیاں تھیں پھر ان سب کا مرتکب ہو گیا۔ پھر اب اس کو ہوش آیا ہے اور توبہ کر کے نماز کا پابند ہے اور رمضان کے روزے بھی رکھ رہا ہے۔
جواب
خدائے پاک کے سامنے توبہ کرتا رہے اور ان عالم بزرگ کو اگر وہ حیات ہوں ورنہ ان کے جانشین کو خط لکھ کر دریافت کر لے کہ جن چیزوں سے توبہ کی تھی پھر وہ چیزیں سرزد ہو گئیں۔ فی الحال خط کے ذریعہ سے بیعت دوبارہ قبول کر لیں۔ موقع ملنے پر حاضر ہو کر تجدید بیعت کرلوں گا۔ اللہ تعالی پختہ توبہ نصیب فرمائے۔ آمین
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔