حکم بیعت (جاہل فقیروں کا مقولہ)
سوال
بیعت ہونے کی کیا شرطیں ہیں اور کیسے آدمی سے بیعت ہونا چاہیئے اور بعض آدمی یہ کہتے ہیں کہ جو بغیر بیعت کے مر جائے گا اس کی شفاعت نہ ہوگی اور شریعت اور طریقت کا رشتہ الگ الگ، یہ بھی بعض جاہل فقیر ہی کہتے ہیں۔ کہ اللہ میں فقیر اور فقیر میں اللہ؟
جواب
جاہل فقیروں کا یہ مقولہ الحاد و زندقہ ہے۔ شریعت طریقت کا رشتہ الگ الگ ہونے کا مطلب کیا ہے۔ بیعت ہونے کے لئے پیر کی ضرورت ہے اس کی شرطیں امداد السالکین سے القول الجميل التکشف میں دیکھئے اس مختصر سی جگہ میں نہیں آسکتی۔ شفاعت ہر ہر مسلم کی ہوگی مقدم و مؤخر کا فرق ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔