متعدد مشائخ سے بیعت
سوال
- ایک شخص متبع سنت شیخ سے مرید ہوتا ہے۔ اس کے بعد کسی دوسرے متبع سنت شیخ سے مرید ہوتا ہے شیخ ثانی نے قبل بیعت اس سے دریافت کیا کہ کہیں مرید تو نہیں؟ تب اس شخص نے جھوٹ بولا اور کہا کہ نہیں۔ (الف) اس جھوٹ بولنے کی وجہ سے اس شخص مذکور کی بیعت اول تو نہیں ٹوٹی؟ (ب) اور شیخ ثانی سے بیعت صحیح ہو گئی یا نہیں؟ (ج) بعد تسلیم بیعت ثانی جھوٹ بولنے کے گناہ کی تلافی کی کیا صورت ہوگی؟
جواب
(الف) جھوٹ بولنا گناہ ہے۔ بیعت ہوتے وقت سب گناہوں سے توبہ کی جاتی ہے اور عہد کیا جاتا ہے۔ کہ کوئی گناہ نہیں کروں گا اور یہ بھی کہ اگر گناہ ہو گیا تو توبہ کروں گا۔ گناہ کرنا خلاف عہد ہے مگر توبہ کرنے سے بیعت باقی رہ جاتی ہے فسخ نہیں ہو جاتی۔ پس اگر شخص مذکور نے توبہ کر لی تو بیعت سابق باقی ہے۔ (ب) بیعت کی ایک قسم بیعت توبہ ہے۔ وہ شیخ ثانی بلکہ ثالث ورابع وغیرہ سے بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔