الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورت کا مرید کرنا

سوال

عورتوں کے اجتماع میں اس مسئلہ پر بڑی کش مکش چل رہی ہے۔ ایک فریق کہتا ہے کہ پیری مریدی مرد و عورت دونوں کے لئے جائز ہے۔ دوسرا فریق کہتا ہے کہ صرف مردوں کے لئے درست ہے۔ تیسرا فریق کہتا ہے کہ پیری مریدی نہ عورتوں کے لئے درست ہے نہ مردوں کے لئے، اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

اصلاح نفس کی ضرورت مردوں کو بھی ہے اور عورتوں کو بھی ہے۔ اسی مقصد کے لئے مرید ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر دوسروں کی اصلاح کرنا اور مرید کر کے ذکر وشغل کی تلقین کرنا یہ کام مردوں کے لئے مخصوص ہے۔ معمولی باتوں کا مشورہ عورت بھی دے سکتی ہے مرید نہیں کر سکتی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو