الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک بزرگ کے بعد دوسرے بزرگ سے بیعت ہونا

سوال

- اگر کوئی شخص ایک بزرگ سے بیعت ہو گیا اور پھر کچھ دنوں کے بعد اپنی کم فہمی یا کسی دوست کے کہنے سے دوسرے بزرگ سے بیعت ہو گیا۔ بعد بیعت ہونے کے اسکو معلوم ہوا کہ ایک بزرگ سے بیعت ہونے کے بعد دوسرے بزرگ سے بیعت نہیں ہونا چاہئے۔ اب اس کو کیا کرنا چاہیئے؟ جب کہ وہ دوسرے بزرگ سے بیعت ہو گیا ہو؟

جواب

ایسا شخص استخارہ کرے کہ یا اللہ مجھ سے غلطی ہوگئی اب جس سے نفع پہنچنا میرے لئے مقدر ہے، میرے دل میں اسکو ڈالدے اور اس سے نفع پہنچا اور دوسرے کی طرف سے میرے دل کو اس مقصد سے خالی فرما، پھر دل کا رجحان جسکی طرف ہو اسکی خدمت میں جاتا رہے اور ہدایات پر عمل کرتا رہے، دوسرے سے بھی بدظن نہ ہو نہ بدگوئی کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو