ہاتھ میں ہاتھ لے کر بیعت کرنا
سوال
- بزرگوں کے یہاں یہ دستور ہے کہ مرید ہونے والے کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر بیعت کرتے ہیں اس کی کیا اصل ہے اس کے بغیر بیعت نامکمل رہتی ہے؟
جواب
حضرت نبی اکرم ﷺ اور خلفاء راشدین رضی اللہ تعالی عنہم اور بزرگان دین رحمہم اللہ کا عام معمول یہی رہا ہے کہ ہاتھ میں ہاتھ لے کر بیعت فرمایا کرتے تھے اس لئے کہ بیعت کرنا در حقیقت اس مقصد کا عہد کرنا ہے جس کیلئے بیعت کی جاتی ہے اور عہد کرتے وقت عام طور پر ہاتھ میں ہاتھ لیا جاتا ہے لیکن نفس بیعت بغیر ہاتھ لئے بھی منعقد ہو جاتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔