الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ذبیحۂ یہود

سوال

لندن میں انگریزی دوکانوں پر بغیر ذبح کئے ہوئے گوشت بکتا ہے، میں نے سنا ہے کہ امریکہ اور خصوصاً شکاگو اور نیو یارک میں یہودی اپنے طریقہ پر جانور ذبح کرتے ہیں، اور اسی قسم کے گوشت کو کوشہ میٹ کہتے ہیں، کیا یہ کوشہ میٹ مسلمان کے لئے کھانا جائز ہے یا نہیں؟ میرا تعلق اہل سنت والجماعت سے ہے براہ کرم میرے لئے حکم صادر فرمادیں؟

جواب

بہتر صورت یہ ہے کہ آپ خود مرغ وغیرہ ذبح کر کے پکوالیا کریں، اگر یہ صورت ممکن نہ ہو اور تحقیق ہو جائے، یہودی ذبح کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ کسی اور کا نام نہیں لیتے تو ان کا ذبیحہ بھی درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو