اہل کتاب کا ذبیحہ
سوال
امریکہ میں حلال گوشت نہیں ملتا بلکہ مشین کے ذریعہ کاٹا جاتا ہے، اور تیار کیا جاتا ہے، میرا گزارہ پھل وغیرہ پر ہے، کافی احتیاط کرتا ہوں، بلکہ بھوکا رہ جاتا ہوں، امریکہ میں یہود کافی تعداد میں آباد ہیں، یہ لوگ سور بھی نہیں کھاتے، ان کے نزدیک ذبح کا طریقہ یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے مذہب کے مطابق کچھ پڑھ کر مشین کے اندر دیدیتے ہیں، اور مشین جانور کو ذبح کرتی ہے، اس حالت میں یہ ذبیحہ کھا سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب
ایسی مجبوری کی حالت میں آپ کے لئے وہاں گنجائش ہے کہ اہل کتاب (یہودی یا نصرانی) کا ذبیحہ استعمال کرلیں بشرطیکہ یہ ثابت نہ ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سواکسی اور کا نام لے کر ذبح کرتے ہیں، اور یہ ثابت ہو کہ مشین کو حرکت دینے سے ذبح کی رگیں دھار دار آلہ سے کٹ جاتی ہے تب جان نکلتی ہے، نیز مشین کو حرکت دیتے وقت وہ اللہ کا نام لیتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔