الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غسل سنت و تبرید کے لئے معتکف کا خروج

سوال

معتکف کو غسل سنت یا غسل تبرید کے لئے مسجد سے نکلنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ مع حوالہ کتب تحریر فرمایا جائے۔

جواب

یہ جزئیہ صراحۃ نہیں ملا، اشعۃ اللمعات میں اوراد احسانی سے مطلقاً خروج للغسل کونقل کیا ہے غسل واجب ہو یا سنت ہو، لیکن اوراد احسانی بذات خود ایک مجموعہ موضوعات ہے۔ بہتر یہ معلوم ہوتا ہے کہ غسل تبرید یا غسل مسنون کے لئے مستقلاً نہ نکلے بلکہ قضائے حاجت کے لئے جب نکلے تو استنجاء کرتے وقت غسل بھی کرلے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو