مسجد میں وضو کا انتظام نہ ہو تو معتکف ندی پر وضو کر لے
سوال
مسجد میں وضو کے لئے پانی کا انتظام نہیں، قریب ۶۰/۵۰ قدم پر ندی ہے سب لوگ ندی سے وضو کر کے آتے ہیں، معتکف بھی ہر نماز کا وضو کر نے غسل کرنے کپڑے دھونے جاسکتا ہے؟
جواب
ایک دفعہ جائے آئندہ کے لئے پانی لیتا آئے، فرش مسجد کے کنارے پر بیٹھ کر وضو کر لیا کرے، جب پانی ختم ہو جائے اور کوئی لانے والا نہ ہو تو خود چلا جائے، کپڑے بھی لا کر مسجد کے کنارے بیٹھ کر دھوئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔