سحر وافطار کی اطلاع بذریعہ سائرن
سوال
شہر سہارن پور میں عرصہ دراز سے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے وقت گولے چھوڑے جاتے ہیں اب تقریباً آٹھ دس جگہ گولے چھوڑے جاتے ہیں اور ان میں تھوڑا لیٹ ٹائم میں فرق ہو جاتا ہے اور تقریباً چالیس روپئے روزانہ خرچ ہوتے ہیں، جامع مسجد میں تین سو روپے ہر سال خرچ آتا ہے اور گولا سبزی منڈی میں چھوڑا جاتا ہے، ایسی صورت میں کسی کو چوٹ آ جانے کا بھی خطرہ ہے، جس سے ناحق جھگڑا کھڑا ہوگا، ایسی صورت میں اگر جامع مسجد کی طرف سے ایک سائرن خرید لیا جائے، تو تمام شہر کو آواز پہنچ جائے، اور سحر وافطار صحیح طریقہ پر ہو جائے اور رقم…
جواب
اگر وہاں افطار کی اطلاع جامع مسجد کے ذمہ ہے، تو موجودہ انتشار کا دفعیہ، جھگڑے سے تحفظ سائرن سے ہو جائے تو ذمہ داران جامع مسجد کے مشورے سے سائرن خرید سکتے ہیں، اس کو مسجد سے باہر کسی سہ دری وغیرہ میں رکھا جائے، اگر رائے متفق نہ ہو تو اہل وسعت اس کا انتظام کر لیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔