الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز مغرب افطار کے کتنے منٹ بعد

سوال

رمضان المبارک میں روزہ افطار کرنے کے بعد مغرب کی نماز کی جماعت میں کتنی دیر کی تاخیر کی جاسکتی ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نماز کے لئے افطار کے فوراً بعد کھڑا ہونا چاہئے، کچھ کہتے ہیں کہ محلے کے لوگوں کے آنے کے بعد دس منٹ تک انتظار کیا جاسکتا ہے، برائے مہربانی جواب سے مطلع فرمائیں۔

جواب

اذان وجماعت میں اتنا فصل کیا جائے کہ پابند جماعت افطار سے فارغ ہوکر کلی وغیرہ کر لیں اور شروع جماعت سے شریک ہوسکیں، جو لوگ اپنے مکان پر افطار کرتے ہیں ان کو بھی چاہئے کہ افطار میں زیادہ وقت خرچ نہ کریں اور اپنے انتظار میں تمام حاضرین مسجد کو نہ روکے رہیں، آپس کی مصالحت سے وہاں کے اعتبار سے ۵/۱۰ارمنٹ جیسا مناسب ہو تجویز کر لیں اس میں نزاع نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو