دوسرے کی افطاری سے پرہیز کرنا
سوال
کوئی شخص رمضان المبارک میں اپنے گھر سے افطاری لے کر آتا ہے، اور مسجد میں رکھتا ہے، اور وہ شخص کسی دوسرے کی افطاری لینے سے انکار کرتا ہے تو اس شخص کی افطاری دوسرے روزہ دار کو کھالینی چاہئے یا نہیں؟
جواب
جوشخص دوسرے کی لائی ہوئی افطاری سے بلا وجہ شرعی نفرت کرتا ہے، وہ برا کرتا ہے ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہئے۔ اگر دوسرے لوگوں نے اس کی لائی ہوئی افطاری کو قبول نہ کیا تو مستقل نفرت سب کے دل میں بیٹھ جائے گی، اس لئے مناسب یہ ہے کہ جب وہ اپنی افطاری پیش کرے تو اس کو قبول کرنے میں عذر نہ کیا جائے امید ہے کہ وہ خود بھی نرم ہو جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔