غروب سے پہلے چاند دیکھ کر روزہ توڑ نا درست نہیں
سوال
تیسواں چاند اگر وقت افطار سے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ قبل نظر آجائے تو روزہ توڑ دینا چاہئے، یا نہیں کیوں کہ بعض لوگوں نے یہ کہہ کر روزہ توڑ دیا ہے کہ چاند نظر آ گیا، ایسے لوگوں کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
چاند اگر غروب آفتاب سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل نظر آ جائے، تب بھی غروب تک روزہ پورا کرنا لازم ہے، غروب سے پہلے روزہ توڑنا اور دوسروں کا روزہ تڑوانا حرام ہے: رؤیته بالنهار لليلة الآتية (در مختار على الشامي ص: ۱۳۰، ج: ۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔