ریڈیو کے ذریعہ رویت ہلال کا ثبوت
سوال
ہم لوگ مشرقی یو پی ضلع بستی کے رہنے والے ہیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مطلع صاف ہوتا ہے مگر چاند نظر نہیں آتا، زمانہ کی ترقی اور ریڈیو کی ایجاد نے پوری دنیا کو ایک محلہ بنا دیا ہے، رویتِ ہلال نہ ہونے کے باوجود ایسا ہوتا ہے کہ کبھی پٹنہ، کبھی حیدر آباد کبھی لکھنو بھی کان پور سے اطلاع آتی ہے کہ ان جگہوں میں کسی جگہ یا تمام جگہوں میں چاند ہو گیا وہاں کل عید ہے اور اطلاع یہ دی جاتی ہے کہ وہاں کے قاضی نے یا وہاں کے جامع مسجد کے امام نے رویت ہلال کا اعلان کر دیا ہے، بتایا جائے کہ ایسی اطلاع پر ہم لوگوں کا عید کر لینا جائز…
جواب
مسائل دو قسم کے ہیں ایک وہ کہ جن میں خبر معتبر کافی ہے، دوم وہ کہ ان میں شہادت ضروری ہے، ریڈیو پر خبریں تو آپ سنتے اور معتبر مانتے ہیں، اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ لوگوں نے ایسی خبروں کو معتبر مانا ہے مگر کبھی یہ بھی دیکھا اور سنا ہے کہ کسی مجسٹریٹ نے کسی مقدمہ میں گواہی ریڈیو پر لے لی ہو اور اس پر فیصلہ کر دیا ہو، یا کسی قاضی نے مرد و عورت کا ایجاب وقبول ریڈیو پر کرادیا ہو اور…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔