الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ریڈیو کے اعلان کی حیثیت

سوال

پاکستان ریڈیو سے یا ہندوستان ریڈیو سے اگر چاند کی خبر آوے تو وہ معتبر ہے یا نہیں جبکہ ریڈیو پاکستان مسلمانوں کی ریڈیو ہے تو پھر کیا وجہ ہیکہ اسی خبر معتبر نہ مانی جاوے؟ (۲) صبح کوہی جب بمبئی سے چاند ہونیکی خبر امام صاحب جامع مسجد دلی کے پاس آگئی تو اس وقت انہوں نے بمبئی کی بات کیوں نہیں مانی اور بعد میں ایک بجے کیوں افطار کرایا، عجب معمہ ہے، یہ سب واقعات ریڈیو سے معلوم ہوتے رہے لہذا صحیح جواب سے نوازیں۔

جواب

اگر کوئی شخص ریڈیو پر شہادت دے کہ میں نے عید کا چاند دیکھا ہے تو یہ شہادت سننے والوں کے حق میں معتبر نہیں نہ بمبئی کی ریڈیو سے نہ لاہور کی ریڈیو سے، نہ کسی اور اسلامی یا غیر اسلامی ملک سے قبول شہادت کے لئے شاہد کا مجلس شہادت میں حاضر ہونا شرط ہے: وهو مصرح في كتب الفقه.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو