الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

رمضان میں فجر کی نماز ابتدائے وقت میں ادا کرنا

سوال

رمضان المبارک میں کثرت سے یہ معمول ہو گیا ہے کہ وقت سحر ختم ہوتے ہی فوراً اذان کہی جاتی ہے اور دو سنتیں پڑھ کر فورا نماز فجر ادا کر لی جاتی ہے۔ مغرب کے علاوہ دیگر نمازوں میں نماز اور اذان میں کس قدر وقفہ ہونا چاہیے؟ اسفروا بالفجر والی حدیث سے رمضان مستثنیٰ ہے؟ معمول مذکور غلط ہے یا صحیح؟ غلس میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا اسفار میں؟

جواب

حنفیہ کا أصل مسلک تو یہی ہے اَسْفِرُوا بِالْفَجر لیکن اس کی وجہ تکثیر جماعت ہے۔ رمضان المبارک میں اگر غلس میں جماعت میں حاضرین حاضر ہوں اور اسفار میں تقلیل ہو جائے، لوگ سو جائیں جماعت یا نماز فوت ہو جائے تو پھر غلس کو اختیار کیا جائیگا جیسا کہ فیض الباری میں بحوالہ مبسوط نقل کیا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو