فجر کیلئے کب کھڑے ہوں
سوال
(۱) فجر کا وقت ختم ہونے سے کتنی دیر پہلے نماز جماعت ہو جانا چاہئے؟ (۲) نماز فجر کے لئے اس وقت کھڑا ہونا کیسا ہے جبکہ ایک رکعت کے بعد یا سلام پھیرنے سے پہلے قضاء کا وقت ہو جاتا ہے؟
جواب
(۱) اتنی دیر پہلے کہ اگر نماز ختم ہو جانے پر معلوم ہو کہ دوبارہ پڑھنے کی ضرورت ہے کسی وجہ سے نماز خراب ہوگئی ہے تو سنت کے موافق دوبارہ سورج نکلنے سے پہلے پڑھی جاسکے۔ (۲) اس سے نماز فاسد ہو جائے گی، اتنی دیر تک مؤخر کرنا جائز نہیں گناہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔