پنجگانہ نماز کے مستحب اوقات
سوال
باجماعت نماز پنجگانہ کے خصوصاً آج کل موسم گرما میں اول وبہتر اوقات کیا ہیں؟
جواب
ظہر کی نماز ایک مثل کے اندر اندر ایسے وقت مستحب ہے کہ گرمی کی شدت میں کمی آجاۓ۔ لقوله عليه الصلاة والسلام ابردُوا بالظهْرِ فَإِنَّ شِدَةَ الْحَرُ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ (رواه البخاري ص ۷۷ ج ۱) عصر کی نماز ایسے وقت مستحب ہے کہ دومثل کے بعد سورج میں تغیر پیدا نہ ہو۔ لانه عليه الصلاة والسلام فكان يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ مَادَامَتِ الشَّمْسُ بَيْضَاءَ نَقِيَّة. (رواه أبو داود ص ۵۹ج۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔