الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز جنازہ کے بعد دعا

سوال

دعا بعد جنازہ کے بارے میں کیا لکھتے ہیں لاہور سے الفلاح کے پروگرام میں بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنے میں کوئی حرج نہیں، اذا صليتم على الميت فاخلصوا له الدعاء (ابوداؤد شریف، ج ۲ ص ۴۵۶) والی روایت سے پیش کی جب کہ ہم نے ہمیشہ اکابرین کا معمول یہ دیکھا کہ بعد جنازہ متصلاً کوئی دعا نہیں مانگی جاتی براہ کرم اس حدیث کی تشریح بھی فرمائیں اور نوعیت مسئلہ بھی؟

جواب

فقہ حنفی کی مستند کتاب ” خلاصۃ الفتاوی میں بصراحت مذکور ہے کہ نماز جنازہ سے فارغ ہو کر وہاں دعا کے لئے نہ ٹھہریں مرقات شرح مشکوۃ میں بھی ایسا ہی ہے، نماز جنازہ در حقیقت دعا ہی ہے، اس کے بعد مستقلاً دعا ثابت نہیں، اس مسئلہ پر مستقل ایک رسالہ ہے جس پر ہندوستان کے بہت سے علماء کی تائیدات ہیں، جس کا نام ہے دلیل الخیرات۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو