الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دعا میں توسل

سوال

ہماری دوکان میں ایک بزرگ کو بلایا گیا، کاروباری حالات تسلی بخش نہ رہنے کی وجہ سے انہوں نے یہ ورد پڑھنے کیلئے بتایا ”بسم اللہ الرحمن الرحيم، الحمد لله رب العالمين اللهم صلى على سيدنا محمد وعلى اله اخیر میں یہ ورد ہے، یا دستگیر بے کساں حال زار پر رحم کرو اللہ کے واسطے اس طریقہ پر ورد کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مانگنا اللہ سے مقصود نہیں، اس لئے ایسا ورد نہیں کرنا چاہئے بلکہ اللہ سے مانگا جائے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے بزرگوں کا توسل کیا جائے مثلاً اس طرح کہ اللہ تعالیٰ ہمارے حال زار پر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل رحم فرمائے انشاء اللہ تعالیٰ دعا جلد قبول ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو