ہر نماز کے بعد دعا کا اہتمام
سوال
نماز کے بعد دعامانگنے کے سلسلہ میں عمل الیوم واللیلہ والی روایت ہے اور ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگنے کی دلیل میں حضرت نے جواب میں لکھوایا تھا، کیا کوئی حدیث ایسی بھی ہے جس میں دونوں بات دواماً حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یکجا طور پر ثابت ہوں؟
جواب
جو طریقہ دعا کے اہتمام کا آپ چاہتے ہیں، اس کا دوامی ثبوت عملی حدیث سے دشوار ہے، نفس ثبوت وہ کافی ہے جو عرض کیا تھا، یعنی عمل الیوم واللیلۃ کی قوی حدیث الکوکب الدری میں اس سے تعرض کیا ہے، غالباً کتاب الدعوات میں ہے وہاں دیکھئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔