آپریشن کی وجہ سے نماز لیٹے لیٹے پڑھنا
سوال
زید کے فوطے نیچے لٹک جاتے ہیں جس کی وجہ سے کافی تکلیف ہوتی ہے۔ زید نے بہت علاج کرایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب زید کا ارادہ آپریشن کا ہے۔ البتہ اس میں یہ شرط ہے کہ کروٹ وغیرہ نہیں بدل سکتا اور نہ ہی بیت الخلاء جاسکتا ہے۔ لہذا ان دنوں کی نمازوں کو بعد میں قضا کرے یا اسی حالت میں نماز پڑھا کرے؟
جواب
فوطے لٹک جانے کی وجہ سے جب آپریشن کرایا جائے اور اس میں کروٹ بدلنے رکوع سجدہ کرنے سے زخم کو نقصان پہنچے گا تو لیٹے لیٹے جس طرح ممکن ہو اشارہ سے نماز ادا کر لے اگر استنجاء کرنا بھی مضر ہو تو ویسے ہی پڑھ لے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔