آنکھ کے اشارہ سے نماز
سوال
آنکھ قدح کرانے میں سر ہلانے کی اجازت نہیں کیا جو آنکھ قدح نہیں ہوئی اس پر پٹی بندھی نہیں ہے اس کی پلک کے اشارہ سے نماز جائز ہے یا نہیں؟ کیا قدوری میں لکھا ہے نہیں جائز ہے یہ مفتی بہ قول ہے یا نہیں؟ نماز قضا ہونے کے خیال سے اندھا بنا رہے تو شرعاً کیسا ہے؟
جواب
محض آنکھ کے اشارہ سے نماز درست نہیں قدوری میں بھی اسی طرح ہے یہی مفتی بہ قول ہے جس شخص کی آنکھ میں پانی آگیا ہو اور وہ اس خیال سے قدح نہ کرائے کہ میری نماز قضاء ہوجائے گی اور اپنے نابینا ہونے پر صبر کرے اس کے لئے بہت بڑا اجر ہے آنکھ بنوانا بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔