الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ٹرین میں نماز پڑھنے کا طریقہ

سوال

اگر ٹرین میں یا بس میں نہ پانی میسر ہو نہ رکوع و قیام کی گنجائش ہو تو تیمم کر کے بیٹھے بیٹھے نماز ادا کی جاسکتی ہے، یا قضا کر دی جائے، بعد میں پڑھی جائے؟

جواب

اگر ٹرین میں پانی نہ ہو اور رکوع وسجود کی بھی بھیڑ کی وجہ سے گنجائش نہ ہو اور یہ بھی توقع نہ ہو کہ وقت کے اندر اندر کسی اسٹیشن پر پہنچ جائیگی، جہاں پانی میسر آجائیگا، اور نماز کے لئے جگہ بھی مل جائے گی تو تیمم کر کے اشارہ سے نماز پڑھ لی جائے، پھر پانی اور جگہ ملنے پر وضو کر کے پورے طریقے پر دوبارہ نماز پڑھ لی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو