عورت میکہ میں اتمام کرے گی یا قصر؟
سوال
اگر عورت کا میکہ مسافت سفر پر واقع ہو تو عورت اپنے میکہ میں اتمام کرے گی، یا قصر؟ جبکہ بہشتی زیور میں اتمام کا فتویٰ ہے تو کونسا فتوی معتبر ہے، پھر دونوں فتوؤں میں تعارض کیسے پیدا ہوا؟
جواب
شادی کے بعد شوہر کے مکان پر ایک روز کے لئے آنا ہوتا ہے یہ آنا عارضی ہے، جب میکہ جائے گی، اتمام کرے گی بھر جب شوہر کے مکان پر مستقل قیام کے لئے آنا ہوگا،ایسی حالت میں میکہ عارضی طور پر پندرہ روز سے کم کے لئے جانا ہو تو قصر کرے گی، اس طرح تعارض رفع ہو جائے گا، کیونکہ ہر دو کا محل الگ الگ ہے، دفع تعارض کے لئے تطبیق کا طریقہ بھی اور ترجیح کا طریقہ بھی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔