سفر کی ابتداء وطن کے آخری گھر سے ہوگی
سوال
ایک شہر یا قصبہ سے دوسرے شہر یا قصبہ کا فاصلہ قصر ہونے کے لئے کس طرح جوڑا جائے گا، ایک صورت تو یہ ہے کہ جس محلہ سے چلے اس سے دوسرے شہر کے جس محلہ تک جانا ہو وہاں تک کا فاصلہ، اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اپنے وطن کی آخری سرحد پہنچنے والے مقام کی شروع کی سرحد چونکہ دونوں طریقوں میں فاصلہ کا تفاوت میلوں کا ہوگا، مثلاً خط مستقیم کا فاصلہ الف، ب، ۴۳ میل ہے اور ج، د، ۵۰ میل ہے اور الف س، ۵۵ میل ہے تو ج سے چلنے والا، دہیں، تک جانا چاہتا ہے، اب مسافر ہوا یا نہیں؟
جواب
وطن کے آخری مکان سے سفر کی مسافت شروع ہوگی اور جس بستی میں جانا ہے اس کی ابتدائی سرحد تک مجموعی مسافت کو دیکھا جائے گا، پس صورت مسئولہ میں مسافت سفر ۴۳ میل ہوگی، اور قصر کا حکم نہیں ہو گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔