بھیلی میں نماز
سوال
بہشتی زیور اختری، ج ۲، ص ۵۰ کھڑی ہوئی بہیلی پر نماز پڑھنا ممنوع لکھا ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ صلوة الراحلة“ کی ممانعت تو اس صورت میں ہے جبکہ حمل پوری طرح جانور کی پیٹھ پر ہی ہو، اگر کجاوہ کسی لاٹھی وغیرہ سے اس طرح ٹیک دیا جاوے کہ کجاوے کا سرا زمین سے اوپر ہو جائے تو اس صورت میں نور الایضاح وغیرہ میں جائز لکھا ہے، طحطاوی ص ۲۲۲ پھیلی میں تو لاٹھی کے لگاؤ سے کہیں زیادہ لگاؤ ہے، پھر اس میں کیوں جائز نہیں؟
جواب
قطع نظر دیگر بحث سے ایک بات یہ ہے کہ پہیلی میں قیام ترک ہوتا ہے کہ اس میں اتنی جگہ نہیں ہوتی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔