ہوائی جہاز میں نماز
سوال
میں حج فرض ادا کر چکا ہوں، اور آئندہ عمرہ یا نفل حج کا ارادہ ہے۔ ہمارے یہاں افریقہ سے پانی کا جہاز جدہ تک نہیں چلتا، جس کی وجہ سے ہوائی جہاز میں سواری اختیار کرنا پڑتا ہے، اب دشواری یہ ہے کہ ہوائی جہاز میں دورانِ سفر دو یا تین نمازیں آجاتی ہیں، علماء کرام کی رائے یہ ہے کہ ہوائی جہاز میں نماز ادا نہیں ہوتی، اس لئے کہ نماز ادا کرنے کے لئے زمین ہونا شرط ہے، تو لا محالہ نمازیں قضا ہوں گی، تو کیا میرے لئے مناسب ہے کہ میں نفل حج کے لئے سفر کروں؟
جواب
ہوائی جہاز میں نمازیں ادا کر لیں قضا نہ کریں، پھر زمین پر آکر اعادہ کر لیں، تو اس میں ان علماء کی رائے بھی محفوظ رہے گی جو ہوائی جہاز میں نماز کو جائز نہیں فرماتے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔