داماد سسرال میں قصر کرے گا یا اتمام؟
سوال
مسافر سسرال میں قصر کرے گا یا نہیں؟
جواب
اگر وہ گھر داماد ہے یعنی یہ شرط کر دی گئی کہ لڑکی ہمیشہ اپنے میکہ میں رہے گی رخصت ہوکر سسرال نہیں جائے گی تو وہاں پہونچ کر قصر نہیں کرے گا۔ وہ اس کے لئے وطن ہو گیا ہے اگر یہ شرط نہیں ہے تو وہاں قصر کرے گا۔ الا یہ کہ نیت اقامت کرے یعنی کم از کم پندرہ روز وہاں رہنے کی نیت کرلے گا تو قصر نہیں کرے گا بلکہ اتمام کرے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔