الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وطن اصلی کب باطل ہوتا ہے

سوال

زید کا وطن اصلی مدہول ہے چند وجوہات کی بنا پر وہ مدہول چھوڑ کر نظام آباد میں مع اپنے والدین کے آکر مقیم ہوتا ہے حالانکہ مدہول میں زید کا ایک مکان بھی ہے اور اس کا تعلق بھی مدہول سے ہے۔ اب زید کونوکری ملنے پر وہ حیدر آباد آتا ہے جب کہ اس کے والدین نظام آباد میں مقیم ہیں۔ اب اگر زید اپنے والدین سے ملنے نظام آباد جائے اور اپنے آبائی وطن مدہول جائے تو کیا زید مسافر کہلائے گا؟ کیا اس کو قصر نماز ادا کرنی ہوگی یا وہ پوری نماز پڑھے گا؟

جواب

مدہول وطن اصلی ہے جب تک اس کی وطنیت کو بالکلیہ ترک کر کے (مکان وغیرہ فروخت کر کے یا کسی کو دیکر)دوسرے کسی مقام کو وطن مستقل نہیں بنا لیا جائے گا اس کی وطنیت ختم نہیں ہوگی،ہاں پہونچ کر پوری نماز پڑھنے کا حکم ہوگا، خواہ دور سے پہونچے یا نزدیک سے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو