فتاوی دارالعلوم دیو بند میں نماز قصر سے متعلق تعارض کا رفع
سوال
فتاوی دار العلوم سوال نمبروں ۵۸۴/۳۰۹ کے جواب میں نماز قصر کے متعلق چار رکعت فرض کو پوری پڑھنے کو کفر فرمایا اور قصر کو منع فرمایا گیا۔ اور سوال ۳۱۳/۶۱۴ کے جواب میں چار رکعت نماز فرض کو قصر پڑھنے کا حکم فرمایا گیا بظاہر دونوں سوال ایک جیسے معلوم ہوتے ہیں۔ پھر یہ تعارض کیوں؟
جواب
ان دونوں فتووں کے درمیان تعارض ہے۔ اس کے دفع کی صورت یہ ہے کہ سوال نمبر ۵۸۴ میں سفر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک ابتداء مقصود ہے اور دوسرے گاؤں پہونچ کر تیسرے گاؤں کا ارادہ ہوا۔ اس طرح پر چوتھے گاؤں کا ارادہ ہوا۔ غرض تین منزل کا ارادہ نہیں ہوا تو شرعی سفر کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔ اس لئے قصر کا حکم نہیں ہو گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔