الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آیت سجدہ دل میں پڑھنے سے سجدہ تلاوت کا حکم

سوال

ایک شخص کلام اللہ کی تلاوت کر رہا ہے اور دوسرے شخص بیٹھے ہیں اور دل ہی دل میں ورد ہے لیکن جب وہ شخص سجدہ کی آیت پر آتا ہے تو خاموش پڑھتا ہے۔ مگر سننے والے اس آیت کو دل دل میں پڑھ جاتے ہیں زبان سے کچھ نہیں پڑھتے، اب کیا سجدہ ہر ایک پر واجب ہے یا نہیں؟ بحوالہ کتب جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب

دل میں پڑھنے سے سجدہ واجب نہیں ہوگا بلکہ زبان سے پڑھنے سے (خواہ بالجبر یا بالسر پڑھے) یا سننے سے واجب ہوتا ہے اور صورت مسئولہ میں پڑھنے والے پر واجب ہوا ہے، اگرچہ اس نے آہستہ ہی پڑھا ہے اور سننے والے نے اسکو سنا نہیں اور نہ زبان سے پڑھا ہے بلکہ دل میں پڑھا ہے اس لئے اس پر واجب نہیں ہوا، يجب بسبب تلاوة آية لو كتبها او تهجاها فلا سجود عليه بشرط سماعها فلاتجب على من لم يسمعها وان…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو