الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک آیت سجدہ کو بار بار پڑھنے سے ایک ہی سجدہ واجب ہوگا

سوال

اس بارے میں حکم شرعی سے مطلع فرماویں۔ (الف) کہ معلم طالب علم کو سجدہ کی آیت پڑھاتے ہیں آیت کو خود بھی پڑھتا ہے اور طالب علم سے سنتا بھی ہے تو کیا معلم و طالب علم ہر دو کو دو دو سجدے کرنا ہوں گے ایک پڑھنے کا دوسرا سننے کا یا صرف ایک ایک۔ (ب) مدرسہ میں کسی طالب علم کو سجدہ کی آیت بار بار پڑھائی پھر دوسری تعلیمات میں مشغولی ہوئی پھر اسی طالب علم کو دو آیت یاد کرائی اسی طرح متعدد وقفوں کے بعد متعدد اوقات میں آیت سجدہ کی تعلیم جاری رہی ایسی حالت میں کیا وقفوں کی تعداد کی برابر سجدے کرنے ہوں گے؟ (ج)

جواب

(الف، ب، ج) اگر ایک ہی مجلس میں بیٹھے یہ سب کیا یعنی پڑھا پڑھایا یا سنا سنایا ہے تو ایک ایک آیت کے تکرار سے ایک ہی سجدہ تلاوت واجب ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو