الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرنا بھول گیا

سوال

امام نے فرض نماز کی جماعت میں بحالت قراءت سجدہ تلاوت والی آیت پڑھی اور سجدہ تلاوت نہیں کیا اور نہ سجدہ سہو کیا تو اس صورت میں نماز درست ہوگئی یا نہیں بالفرض ایسا اتفاق ہو جائے تو سجدہ کس طرح امام کو ادا کرنا چاہئے؟

جواب

آیت سجدہ جب نماز میں پڑھی تو نماز ہی میں سجدہ تلاوت کرنا چاہئے اگر بھول گیا تو نماز ختم کرنے سے پہلے یاد ہونے پر سجدہ کرے اور سجدہ سہو بھی کرے۔ ورنہ پھر اس سجدہ کی قضا کرنے کا وقت نہیں رہے گا استغفار لازم ہوگا اور ایسی نماز کا بھی اعادہ کیا جائے تا کہ نماز کامل ہو جائے نقصان باقی نہ رہے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو