جمعہ وعیدین میں سجدہ سہو
سوال
اگر جمعہ یا عید کی نماز میں کوئی واجب بھول کر چھوٹ جائے، تو امام کو سجدہ سہو کرنا چاہئے یا نہیں؟
جواب
اگر مجمع کم ہے کہ مقتدی سب سمجھ جائیں گے کہ امام نے سجدہ سہو کیا ہے تب تو سجدہ سہو کر لیا جائے اگر مجمع زیادہ ہے کہ مقتدیوں کو پتہ نہیں چلے گا بلکہ وہ سمجھیں گے کہ امام نے نماز ختم کرنے کیلئے سلام پھیر دیا ہے تو سجدہ سہو نہیں کرنا چاہئے۔ طحطاوی ص ۲۵۳۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔