الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مغرب کی تیسری رکعت میں قعدہ کے بعد چوتھی کیلئے کھڑا ہو گیا

سوال

زید نماز مغرب پڑھ رہا تھا تیسری رکعت کے بعد بجائے سلام پھیرنے کے کھڑا ہونے لگا مگر مقتدی بیٹھے رہے اور زید بھی کھڑا ہونے کے قریب ہو گیا تھا کہ فوراً بیٹھ گیا پھر سلام پھیر دیا اور سجدہ سہو نہیں کیا آیا نماز ہوگئی یا نہیں یا دوبارہ لوٹانا چاہئے؟

جواب

اس صورت میں نماز صحیح ہو گئی اعادہ کی ضرورت نہیں اگر سجدہ سہو کر لیا ہو۔ وإن قعد في الرابعة قدر التشهد ثم قام عاد وسلم ولو سلم قائماً صح در مختار قال الشامي قوله مثلاً أى اوقعد فى ثالثة الثلاثي أو في ثانية الثنائي طحطاوی ص ۲۱۴ ج ۱، اگر سجده سہو نہیں کیا تو اعادہ واجب تھا فرض ادا ہو گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو